Islamic history is rich and diverse, and there are numerous Islamic History Books in Urdu available that delve into this fascinating subject. In this post, we will explore the top 10 Islamic history books in Urdu, carefully selected for our readers by PDF Urdu Books. These books offer detailed insights into various periods and aspects of Islamic history, making them essential reads for anyone interested in the subject.

تاریخ اسلام پر دس بہترین اردو کتابیں یہاں پڑھیں۔ اس پوسٹ میں ہم بہترین اسلامی تاریخی کتابیں دستیاب کر رہے ہیں، جن کو پی ڈی ایف اردو بکس نے اپنے قارئین کے لیے منتخب کیا ہے۔ یہ کتابیں اسلامی تاریخ کے مختلف ادوار اور پہلوؤں پر تفصیلی معلومات فراہم کرتی ہیں، جو تاریخ اسلام میں دلچسپی رکھنے والے ہر شخص کے لیے ضروری ہیں۔
خلافت عباسیہ اور ہندوستان از اطہر مبارکپوری
Khilafat Abbasiya Aur Hindustan by Athar Mubarakpuri
Introduction of the Book

The history of the Abbasid Caliphate is one of the most enriched periods in Islamic history. After the fall of the Umayyad Caliphate, the Abbasid Caliphate was established in 132 AH by two brothers, Al-Saffah and Abu Ja’far Al-Mansur. This vast empire spanned Asia, Europe, and Africa. The first phase of the Abbasid Caliphate lasted from 132 AH to 247 AH. In this book, Qazi Athar Mubarakpuri meticulously documents this period, focusing specifically on the Abbasid Caliphate’s interactions with India. The book provides detailed and authentic information about wars, conquests, significant events, administrative affairs, trade relations between Arabs and Indians, and the development of Islamic and Indian sciences and arts. It also discusses the intellectual and commercial exchanges between Muslims and non-Muslims of India with the Islamic world. This book is a valuable resource for history enthusiasts and scholars alike.
اسلام کی تاریخ میں خلافت عباسیہ کی تاریخ سب سے زیادہ مالامال ہے ۔ خلافت راشدہ کے بعد ایک بڑ ی سلطنت خلافت بنو امیہ کے طور پر قائم ہوتی ہے ۔ اس کے زوال کے بعد 132ہجری میں خاندان عباسیہ کے دو بھائی ’ السفاح ‘ اور ’ ابو جعفر المنصور ‘ خلافت عباسیہ قائم کرتے ہیں ۔ جس کا رقبہ ایشا ، یو ر وپ اور افریقہ تک پھیلا ہوا ہوتا ہے ۔ اس کا پہلا دور 132ھ سے 247ھ تک ہوتا ہے ۔ قاضی اطہر مبارک پور ی نے اسی دور کو اپنی اس عظیم کتاب میں رقم کرتے ہیں ۔لیکن اس میں بھی مخصوص’’ خلافت عباسیہ اور ہندوستان ‘‘ کو ہی مرکز میں رکھتے ہیں ۔اس ایک سو پندرہ سالہ دور خلافت میں جنگ ، فتوحات ، اہم واقعات و حادثات ، ملکی و شہری انتظامات ، عرب و ہندوستان کے درمیان تجارتی تعلقات ، ہندی علوم و فنو ن، اسلامی علوم و فنون کے بارے میں مفصل و مستند معلومات پیش کی گئی ہیں ۔ساتھ ہی ہندوستان کے مسلموں اور غیر مسلموں کے عالم اسلام سے علمی، فکر ی و تجارتی روداد کا ذکر بھی ہے ۔ تاریخ سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے یہ کتاب مستندہے اور نہایت مفید بھی ۔
Click here to Download Khilafat Abbasiya Aur Hindustan in PDF Format.
کتاب خلافت عباسیہ اور ہندوستان پی ڈی ایف میں ڈاونلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے۔
ملت اسلامیہ کی مختصر تاریخ از ثروت صولت
Millat-e-Islamia Ki Mukhtasir Tareekh by Sarwat Solat
Introduction of the Book

The history of the Islamic community has always been a focal point due to its golden era and the unforgettable achievements of Islamic warriors, as well as their high moral and ethical standards. Various historians have documented Islamic history in different styles over the years. Sarwat Solat has also compiled the history of the Islamic community in a unique manner. This book highlights the distinctive aspects of Islamic history, presenting the clash between Western and Islamic ideologies. Additionally, it covers the history of Muslim nations such as Indonesia, Malaysia, Kuwait, the Indian subcontinent, Bangladesh, Kashmir, Afghanistan, Iran, Turkey, Arabia, Iraq, and Syria. The book provides comprehensive details about the political, economic, social, and religious movements of Muslim rulers. This history is divided into five parts, with the first four parts covering the history of countries where Muslims established dominance through the propagation of Islamic teachings. The fifth part deals with the conditions of countries where Muslims are in the minority. Written in simple language with authentic references, this book offers a concise yet comprehensive overview of Islamic history.
ملت اسلامیہ کی تاریخ اپنے سنہرے دور اور مجاہد ین اسلام کے ناقابل فراموش کارناموں، اعلیٰ اخلاق و کردار کی وجہ سے ہر خاص و عام کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔ مختلف دور میں مختلف مورخین نے تاریخ اسلام کو الگ الگ انداز سے ضبط تحریر میں لایا ہے۔ ثروت صولت نے بھی منفرد انداز میں ملت اسلامیہ کی تاریخ کو یکجا کیا ہے۔ اس میں تاریخ اسلام کے امتیازی پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے، مغربی اور اسلامی نظریات کے تصادم کو بھی پیش کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انڈونیشیا، ملیشیا، کویت، برصغیر ہند وپاک، بنگلہ دیش، کشمیر، افغانستان، ایران، ترکی، عربستان، عراق، شام وغیرہ مسلم مملکتوں کی تاریخ اور مسلم حکمرانوں کی سیاسی، معاشی، معاشرتی اورمذہبی تحریکات کی تفصیلات کا بھی مکمل احاطہ کیا گیا ہے۔ یہ تاریخ پانچ حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلے چار حصے ان ملکوں کی تاریخ پر مشتمل ہیں جہاں مسلمانوں نے اسلامی تعلیمات کی اشاعت کے ذریعہ معاشرتی زندگی کا رخ موڑا اور اپنی بالا دستی قائم کی۔ جبکہ پانچواں حصہ ان ملکوں کے احوال پر مشمتل ہے جہاں مسلمان اقلیت کی صورت میں ہیں۔ یہ تاریخ عام فہم زبان میں مستند حوالوں اور صحیح نقطہ نظر کے ساتھ مختصر لیکن جامع ہے۔
Click here to Download Millat-e-Islamia Ki Mukhtasir Tareekh in PDF Format.
Part 01 | Part 02 | Part 03 | Part 04 | Part 05
کتاب ملت اسلامیہ کی مختصر تاریخ پی ڈی ایف میں ڈاونلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے۔
حصہ اول | حصہ دوم | حصہ سوم | حصہ چہارم | حصہ پنجم
مختصر تاریخ اسلام (مکمل) از محمد جلال الدین سعید, بشیر احمد طاہر
Mukhtasir Tareekh-e-Islam (Complete) by Muhammad Jalaluddin Saeed, Bashir Ahmed Tahir
Introduction of the Book

This book provides a concise history of Islam, covering the period from the advent of Islam to the era of Salahuddin Ayyubi. Despite its brevity, the book offers a comprehensive overview of significant events and developments in Islamic history. It is an excellent resource for readers who seek a quick yet informative summary of Islamic history.
زیر نظر مختصر ترین تاریخ اسلام ہے۔ جس میں ظہور اسلام سے لیکر صلاح الدین ایوبی تک کی تاریخ کو بہت کم صفحات خرچ کرتے ہوئے بیان کیا کردیا گیا ہے۔ جس سے قاری کو ایک اجمالی معلومات فراہم ہوجاتی ہے۔
Click here to Download Mukhtasir Tareekh-e-Islam in PDF Format.
کتاب مختصر تاریخ اسلام پی ڈی ایف میں ڈاونلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے۔
تاریخ اسلام (مکمل) از سید امیر علی
Tareekh-e-Islam (Complete) by Syed Ameer Ali
Introduction of the Book

This is a concise history of Islam, originally written by Syed Ameer Ali as “A Short History of the Saracens” and translated into Urdu. The book is divided into three volumes. The first volume covers the Rashidun Caliphate and the Umayyad period, the second volume details the Abbasid era, and the third volume discusses the Arab governments in Spain and North Africa. All three volumes are presented together in this comprehensive edition.
یہ ایک مختصر تاریخ اسلام ہے۔ دراصل یہ سید امیر علی کی کتاب “اے شارٹ ہسٹری آف دی سارسینز” کا اردو ترجمہ ہے۔ جو تین جلدوں پر مشتمل ہے۔ پہلا حصہ خلافت راشدہ اور اموی دور پر مشتمل ہے۔ دوسری جلد میں عباسی دور کی تاریخ پیش کی گئی ہے جبکہ تیسری جلد ہسپانوی اور شمالی افریقہ کی عرب حکومتوں کے احوال پر مشتمل ہے۔ زیر نظر تینوں جلدوں کو ایک ہی ساتھ پیش کیا جارہا ہے۔
Click here to Download Tareekh-e-Islam in PDF Format.
کتاب تاریخ اسلام پی ڈی ایف میں ڈاونلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے۔
تاریخ اسلام از معین الدین احمد ندوی
Tareekh-e-Islam by Muinuddin Ahmed Nadvi
Introduction of the Book

This is another highly regarded book on Islamic history, written by Muinuddin Ahmed Nadvi. It is a must-read for students and scholars of Islamic history due to its authentic and detailed information. The book is available in multiple volumes. The first two volumes cover the period from the Rashidun Caliphate to the Umayyad era, while the third volume focuses on the Abbasid Caliphate. Given the religious and political significance, the duration, and the cultural and scientific advancements of the Abbasid era, this period is presented in multiple parts. The book provides a detailed account of the political, cultural, and scientific history from the reign of Al-Mustakfi Billah to the last Abbasid Caliph, Al-Musta’sim Billah, including the decline and fall of the Abbasid Caliphate.
تاریخ اسلام کی ایک اور نہایت مستند کتاب جو معین الدین احمد ندوی کی لکھی ہوئی ہے ۔ اس کتاب کا مطالعہ تاریخ اسلام کے طالبہ سے لے کر علماٗ تک سب کو کرنا چاہئے کیونکہ تاریخ اسلام کے بارے میں نہایت مستند معلومات کی حامل یہ کتاب اپنے آپ میں ایک شہکار ہے، کتاب کی تمام جلدیں ایک ہی جگہ پر دستیاب ہیں۔ تاریخ اسلام کی پہلی دو جلدوں میں خلافت راشدہ سے بنوامیہ تک کے حالات زیر بحث آئے۔ تیسری جلد میں خلافت عباسیہ کا ذکر ہے۔ چونکہ اسلامی حکومتوں میں مذہبی و سیاسی اہمیت، مدت کی وسعت، تہذیب و تمدن کا فروغ اور علوم و فنون کی ترقی کے اعتبار سے خلافت عباسیہ کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے۔ اس لئے اس دور کو ایک سے زائد حصوں میں پیش کیا گیا ہے۔ جن میں مستکفی باللہ کے عہد سے آخری عباسی خلیفہ معتصم باللہ تک، خلافت عباسیہ کے دور زوال اور خاتمہ کی سیاسی، تمدنی اور علمی تاریخ کا تفصیلی بیان ہے۔
Click here to Download Tareekh-e-Islam in PDF Format.
Part 01 | Part 02 | Part 03 | Part 04
کتاب تاریخ اسلام پی ڈی ایف میں ڈاونلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے۔
حصہ اول | حصہ دوم | حصہ سوم | حصہ چہارم
تاریخ اسلام (مکمل) از سید علی نقی النقوی
Tareekh-e-Islam (Complete) by Syed Ali Naqi Naqvi
Introduction of the Book

This book presents Islamic history from a Shia perspective. It is divided into four parts. The first part covers the events of the Prophet’s migration, the second part elaborates on the Islamic concept of Jihad, clarifying the true position of all conquests. The third part discusses the events from the Battle of Uhud to the conquest of Khaybar, and the final part covers the events from Fadak to the Prophet’s demise. All four parts are presented together in this comprehensive edition.
یہ تاریخ اسلام شیعہ نکتہ نگاہ کو سامنے رکھ کر لکھی گئی ہے۔ یہ کتاب چار حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلی حصے میں ہجرت رسول کے واقعات، دوسرے حصہ میں تاریخ اسلام کے نظام جہاد کو اس طرح نکھار کر پیش کیا گیا ہے کہ ملک گیری کی تمام جنگوں کی حقیقی پوزیشن واضح ہوجاتی ہے۔ تیسرے حصے میں جنگ احد کے بعد کے حالات سے فتح خیبر تک کے ضروری واقعات پیش کئے گئے ہیں۔ اور آخری حصہ میں فدک سے لیکر رسول خدا کی وفات تک کی تمام کشمکشیں بیان ہوئی ہیں۔ اور یہ مذکورہ چوروں حصے ایک ساتھ پیش کئے جارہے ہیں۔
Click here to Download Tareekh-e-Islam in PDF Format.
کتاب تاریخ اسلام پی ڈی ایف میں ڈاونلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے۔
تاریخ اسلام (مکمل) از اکبر شاہ خاں نجیب آبادی
Tareekh-e-Islam (Complete) by Akbar Shah Khan Najibabadi
Introduction of the Book

This is another highly esteemed book on Islamic history, written by Akbar Shah Khan Najibabadi. It is a must-read for students and scholars of Islamic history due to its authentic and detailed information. The book is available in multiple volumes. Islamic historiography before this work often did not distinguish between facts and legends. Islamic historians established a rigorous and grand standard of historiography that serves as a guiding light for all nations today. This book, the result of years of hard work by Akbar Shah Khan Najibabadi, is undoubtedly a detailed and authentic history. The style is captivating, and the events are well-documented. This history of Islam has seen several editions published before independence.
تاریخ اسلام کی ایک اور نہایت مستند کتاب جو اکبر شاہ خاں نجیب آبادی کی لکھی ہوئی ہے ۔ اس کتاب کا مطالعہ تاریخ اسلام کے طالبہ سے لے کر علماٗ تک سب کو کرنا چاہئے کیونکہ تاریخ اسلام کے بارے میں نہایت مستند معلومات کی حامل یہ کتاب اپنے آپ میں ایک شہکار ہے، کتاب کی تمام جلدیں ایک ہی جگہ پر دستیاب ہیں۔ اسلامی تاریخ نویسی سے پہلے حقائق اور قصہ کہانیوں میں امتیاز نہ ہوتا تھا۔ اسلامی مورخین نے تاریخ نویسی کا ایسا محکم اور عظیم الشان، معیار قائم کیا کہ وہ آج ملک دنیا کی ہر قوم کے لیے مشعل ہدایت کا کام کر رہا ہے۔ دراصل قوموں ،نسلوں اور زمانوں کی سچی کہانی اور حقیقی ترجمانی کا نام ہی تاریخ اسلام ہے تاریخ اسلام کے مطالعے سے ہی معلوم ہوتا ہے کہ ہم نے کن اصولوں اور اعمال کی بنیاد پر دنیا میں سربلندی حاصل کی تھی اور کن غلطیوں اور بے اعتدالیوں کی پاداش میں ذلتیں کی ہیں۔ مغرب کے تاریخ نویسوں نے تاریخ اسلام کو ہمیشہ منفی قدروں میں پیش کرنے کی کی کوشش کی ہے اس لیے اسلام اور اسلامیات کے دلچسپی رکھنے والے حقائق سے نا آشنا ہی رہے ۔ زیر نظر تاریخ اسلام جو مولانا اکبر شاہ خان صاحب نجیب آبادی کی برس ہا برس کی محنت کا نتیجہ ہے بلا شبہ ایک مفصل اور مستند تاریخ ہے حسن اسلوب دل کش اور واقعات مستند ہیں۔ اس تاریخ اسلام کے کئی ایڈیشن آزادی سے پہلے شائع ہو چکے ہیں ۔
Click here to Download Tareekh-e-Islam in PDF Format.
کتاب تاریخ اسلام پی ڈی ایف میں ڈاونلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے۔
تاریخ اسلام (سنین کے آئینہ میں) از سید نصیر الدین احمد
Tareekh-e-Islam (Saneen Ke Aaine Mein) by Syed Naseeruddin Ahmed
Introduction of the Book

In this era of secularism, this book has been compiled to acquaint the younger generation with the glorious past of the Islamic community. It presents Islamic history in a concise manner, making it accessible in today’s fast-paced world where reading lengthy volumes can be challenging. Numerous books have been written on the history of the Islamic community, and this book attempts to present events in chronological order, providing clarity and precision. This effort is rare, but it is essential for understanding the true sequence of historical events.
بے دینی کے اس دور انحطاط میں نوجوان نسل کو ملت اسلامیہ کے ماضی سے واقف کروانے کیلئے یہ کتاب مرتب کی گئی ہے اور تاریخ اسلام کو نہا یت مختصر انداز میں پیش کرنے کی کو شش کی ہے اس لئے کہ آج کے کمپیوٹر کے دور میں بڑی بڑی اور زخیم جلدوں میں لکھی ہوئی کتابیں نہ صرف مشکل ہے بلکہ ان کے وقت نکالنا بھی تقریبا ناممکن ہو جاتا ہے۔ ملت اسلامیہ کی تاریخ پر بے شمار کتا ہیں لکھی گئیں اور لکھی جارہی ہیں ۔ ظاہر ہے کہ مختلف ادوار کے حالات ترتیب دار بیان کرتے ہوئے مشہور وسنین ( ماه سال ) کا حوالہ ضروری ہوتا ہے۔ اکثر صورتوں میں حوالے نہ اسکے جانے کی صورت میں واقعات کے بیان میں تقدیم وتا خیر کی مثالیں بھی کم نہیں ۔ اگر واقعات کو بہ لحاظ سنین (Year-wise) مرتب کیا جائے تو قطعیت پیدا ہو جاتی ہے ۔ ایسی کوششیں ہوئی ہیں لیکن بہت کم ۔ مثلا این جریر طبری (وفات شام) نے واقعات حوادث بہ لحاظ تین درج کئے ہیں۔ زیر نظر کتاب ایسی ہی ایک کوشش ہے۔
Click here to Download Tareekh-e-Islam (Saneen Ke Aaine Mein) in PDF Format.
کتاب تاریخ اسلام (سنین کے آئینہ میں) پی ڈی ایف میں ڈاونلوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کیجئے۔
In conclusion, these top 10 Islamic history books in Urdu provide a comprehensive and detailed exploration of various periods and aspects of Islamic history. Each book offers unique insights and perspectives, making them invaluable resources for anyone interested in understanding the rich and diverse history of Islam. Whether you are a student, a scholar, or simply a history enthusiast, these books will deepen your knowledge and appreciation of Islamic history. We hope this list helps you find the perfect book to enhance your understanding of this fascinating subject.
تاریخ اسلام پر یہ دس بہترین اردو کتابیں اسلامی تاریخ کے مختلف ادوار اور پہلوؤں کا جامع اور تفصیلی جائزہ پیش کرتی ہیں۔ ہر کتاب منفرد بصیرت اور نقطہ نظر فراہم کرتی ہے، جو اسلامی تاریخ کو سمجھنے میں دلچسپی رکھنے والے ہر شخص کے لیے انمول وسائل ہیں۔ چاہے آپ طالب علم ہوں، عالم ہوں یا محض تاریخ کے شوقین ہوں، یہ کتابیں آپ کے علم اور اسلامی تاریخ کی قدر کو بڑھائیں گی۔ ہمیں امید ہے کہ یہ فہرست آپ کو اس دلچسپ موضوع کی سمجھ بوجھ کو بڑھانے کے لیے بہترین کتاب تلاش کرنے میں مدد دے گی۔
For more insights, check out this post on our sister site about the Top Islamic History Books in Urdu.